مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے کہا ہے کہ حماس کے ترجمان نے صہیونی فورسز کی جانب سے فلسطینی قیدی اسلام فروخ کا گھر منہدم کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی قیدی کا گھر مسمار کرنا صہیونی جرائم کا تسلسل ہے جو ہمیشہ فلسطینی عوام کے خلاف جاری ہے۔
حازم قاسم نے کہا کہ غاصب صہیونیوں کی جارحانہ کاروائیوں کی وجہ سے فلسطینیوں کے اندر انتقام کا جذبہ مزید بڑھ رہا ہے۔ انسانیت سوز جرائم کی وجہ سے صہیونی حکام کو عالمی عدالت انصاف میں حاضر کرنا چاہئے۔
دراین اثناء تحریک جہاد اسلامی فلسطین نے واقعے پر اپنا ردعمل دکھاتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونیوں کی تخریبی کاروائیاں مقاومت کو روکنے میں ناکام ہوں گی۔ ان واقعات اور جرائم کے نتیجے میں مقاومت روز بروز مضبوط ہوگی۔
جہاد اسلامی کے ترجمان طارق سلمی نے فلسطینی اسیر اسلام فروخ کو صہیونی حکومت کے خلاف استقامت کا نمونہ قرار دیا اور کہا کہ ان کے گھر کو مسمار کرنے سے فلسطینیوں کے عزائم اور جذبات ختم نہیں ہوں گے۔ فلسطینی عوام بخوبی جانتے ہیں کہ فداکاری اور قربانی کے نتیجے میں ہی آزادی مل سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مغربی کنارے میں بھی مقاومت کا دائرہ پھیل گیا ہے۔ تمام فلسطینی شہروں اور دیہاتوں تک مقاومت پھیلنے کی وجہ سے دشمن کو سخت مزاحمت کا سامنا ہے۔
یاد رہے کہ صہیونی فورسز نے فلسطینی قیدی کا گھر صہیونیوں کے خلاف بیت المقدس میں کاروائی کی منصوبہ بندی کے الزام میں مسمار کردیا تھا۔ ان کے گھر کو پہلے محاصرے میں لیا گیا اس کے بعد منہدم کیا گیا۔ یہ گھر چار منزلہ عمارت پر مشتمل تھا جس میں ان کے والدین اور چار بہنیں رہتی ہیں۔ دو مہینے پہلے صہیونی وزیر جنگ نے اسلام فروخ کا منہدم کرنے کا حکم دیا تھا۔
آپ کا تبصرہ